Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیس میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزارت صحت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 12 لاکھ روپے فیس رواں سال سے لاگو ہو گی ، اس سے قبل پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبہ سے سالانہ 30 لاکھ روپے تک فیس لے رہے تھے۔حکام کے مطابق ہائی پاور کمیٹی نے اپنی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو بھجوا دی ہیں، ہائی پاور کمیٹی وفاقی وزارتِ صحت اور پی ایم ڈی سی کے افسران پر مشتمل ہے۔ اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد تجویز پی ایم ڈی سی کونسل سے منظور کرائی جائے گی۔وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسحاق ڈار کو دو خطوط لکھ چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *