Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

ریاض: سعودی عرب میں شدید سردی کی نئی لہر داخل، سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کر دیا۔ سعودی عرب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی توقع ہے، سردی کی اس لہر کو ماہرین موسمیات نے برد العجوز قرار دیا ہے، جو عام طور پر بہار سے پہلے آتی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ تک شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر رہے گی، اس لہر کے اثرات وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے جائیں گے۔ پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت صبح کے وقت صفر ڈگری سے نیچے جا سکتا ہے جبکہ مملکت کے وسطی علاقوں میں 0 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مدینہ، مکہ، تبوک اور مشرقی صوبے سمیت ریاض اور نجران میں تیز ہوائیں چلنے اور گرد و غبار کے طوفان کا بھی امکان ظاہر کیا گیاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *