Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طورخم سرحد پانچویں روز بھی بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طورخم سرحد پانچویں روز بھی بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

پشاور: پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث طور خم بارڈر آج پانچویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طورخم زیرو پوائنٹ پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔طورخم سرحد تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد ورفت کے لیے بھی بند ہے، سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ، تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔واضح رہے افغان فورسز سرحد کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں ، پاکستانی فورسز کے روکنے پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *