Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گالف سٹی اور تخت پڑی کیسز میں ملک ریاض، پرویز الٰہی سمیت 46 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گالف سٹی اور تخت پڑی کیسز میں ملک ریاض، پرویز الٰہی سمیت 46 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری

راولپنڈی: احتساب عدالت نے گالف سٹی مری اور تخت پڑی جنگلات ریفرنسز میں ملک ریاض، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت 46 ملزمان کو طلب کر لیا ہے نیب کی جانب سے دائر کردہ ان مقدمات میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔راولپنڈی نیب کی احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے گالف سٹی مری ریفرنس میں ملک ریاض سمیت 28 ملزمان کو 10 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے اسی طرح تخت پڑی جنگلات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر 18 ملزمان کو 17 مارچ کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی نے حال ہی میں دونوں ریفرنس عدالت میں دائر کیے تھےجن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات شامل ہیں عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *