Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج ، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے ملیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج ، ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے ملیں گے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے اس سال بھی مستحق افراد کیلئے رمضان المبارک اور عید پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے کے 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی پیکیج 15 رمضان سے قبل بینکوں اور ایزی پیسہ پر مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جائے گا ، ٹرانسفر کے اضافی چارجز حکومت برداشت کرے گی تاکہ مستحق افراد کو پوری رقم ملے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے امدادی پیکیج مکمل شفافیت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے ، یتیم اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر پیکیج فراہم کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *