اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ آپس میں بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے ابوظہبی کے ولی عہد کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی پاکستان آیا ہے جس میں وزرا ،اعلیٰ حکام اور ممتازکاروباری شخصیات شامل ہیں ۔ابوظہبی کے ولی عہد وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ان کے استقبال کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،معزز مہمان کے راستے میں خیرمقدمی بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے گئے ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے جھنڈے تھامے چھوٹے چھوٹے بچوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود تھے۔یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔صدرآصف علی زرداری نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کو نشان پاکستان عطا کیا اور کہا کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔
ولی عہد ابو ظہبی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدرزرداری نے نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا

Leave a Reply