Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت سے ایوان صدر نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی‘صدر خطاب میں پیش کرینگے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت سے ایوان صدر نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی‘صدر خطاب میں پیش کرینگے

اسلام آباد: حکومت سے ایوان صدر نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کے ساتھ ساتھ اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا ذکر بھی کریں گے۔ اپنے خطاب میں صدر مملکت کشمیر اور فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کریں گے، اپوزیشن کی جانب سے متوقع احتجاج کے پیش نظر ان کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ تک ہو گا۔ صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا، مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *