Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کی زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی، معدنیات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب بھی منسوخ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کی زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی، معدنیات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب بھی منسوخ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے، ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔یوکرینی صدر نے امریکی نائب صدر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چیخیں مت، امریکی صدر نے کہا کہ جے ڈی وینس چیخ نہیں رہے بات کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو جھاڑ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تیسری جنگ عظیم پر جوا کھیل رہے ہیں، آپ کی وجہ سے روس کے ساتھ جنگ نہیں رک رہی، آپ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ معدنیات معاہدے کے ساتھ امریکا کی سکیورٹی گارنٹی چاہتے ہیں، ٹرمپ نے جواب دیا کہ یوکرین کی سکیورٹی کی گارنٹی امریکا کی نہیں یورپ کی ذمہ داری ہے، تلخ کلامی کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس منسوخ کردی گئی۔دونوں ملکوں کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب بھی منسوخ ہوگئی، گرما گرمی کے بعد یوکرینی صدر وائٹ ہاؤس سے چلے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *