Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پرنومئی مقدمات میںترمیمی فرد جرم عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پرنومئی مقدمات میںترمیمی فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی، ملزموں نے ترمیمی فرد جرم کی صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں ملزموں پر ترمیمی فرد جرم عائد کی ہے، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔ عدالت میں عالیہ حمزہ ،صنم جاوید اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے، عدالت نے 6 مارچ کو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ دوسری جانب پراسیکویشن نے تمام دفعات کے مطابق فرد جرم میں ترمیم کی استدعا کی تھی، عدالت نے پراسکیوشن کو فرد جرم میں ترمیم کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اُکسانے کے الزام پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *