Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مجھے یقین ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو اب بھی بچایا جا سکتا ہے: زیلنسکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مجھے یقین ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو اب بھی بچایا جا سکتا ہے: زیلنسکی

لندن: یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو یقین ہے کہ یوکرین اور امریکا کے درمیان تعلقات کو اب بھی بچایا جا سکتا ہے۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو لندن میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو اب بھی بچایا جا سکتا ہے لیکن اس طرح کے مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے ہونے چاہئیں۔اُنہوں نے اپنی بات کی غلط تشریح سے بچنے کے لیے انگریزی کے بجائے یوکرینی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اصل مسائل کو حل کرنے کے لیے مجھے ملاقات کی دعوت دیتے ہیں تو میں برابری کی بنیاد پر دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہوں۔یوکرینی صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ وقت گزر جائے گا اور آگے مزید اہم چیزیں ہیں، اس لیے تعمیری گفتگو، حقیقی مسائل کے حل اور فیصلہ کن اقدامات کے لیے میں امریکا ضرور پہنچوں گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *