Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

اسلام آباد:سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے اڑتالیس گھنٹوں میں مزید 93 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بے دخل ہونے والے 93 پاکستانیوں میں چھ بلیک لسٹ بھی شامل ہیں، امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے چار پاکستانی بلیک لسٹ اور ویزا ختم ہونے پر ایک، کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 24 پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹوں میں ڈی پورٹ کیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق عمان سے 3 پاکستانی بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ڈی پورٹ کیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی کو بلیک لسٹ، منشیات اور شراب نوشی پر تین، مقررہ مد ت سے قیام پر دو اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔سنگاپورمیں پاسپورٹ گمشدگی پر ایک پاکستانی، موزمبیق سے ایک پاکستانی، عراق میں مدت سے زائد قیام پرچار، دیگر الزام پر دو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔قطر سے تین مفرور اور جنوبی افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک اور ناپسندیدہ قرار دے کرایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔مراکش میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے واپس بھیجا گیا ان دونوں کو کراچی میں انسداد ہیومن ٹریفکنگ سرکل بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *