Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا ناٹک کیا، اکبر ایس بابر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا ناٹک کیا، اکبر ایس بابر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا ناٹک کیا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حقیقی جمہوریت کے لئے جد و جہد کا دعویٰ کھوکھلاہے،پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے، ان کے اکاؤنٹس فریز کئے جائیں۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر غیر متعلقہ لوگوں کا قبضہ ہے، پی ٹی آئی میں آمریت قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تنخواہیں بڑھانے کے لئے سب ایک ہوئے،پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل اوردیگر عہدیدار خودساختہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے، یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *