Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جے یو آئی نے اسد قیصر کو شرائط سے آگاہ کردیا، پی ٹی آئی ذرائع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جے یو آئی نے اسد قیصر کو شرائط سے آگاہ کردیا، پی ٹی آئی ذرائع

اسلام آباد: گرینڈ اپوزیشن الائنس اجلاس میں شمولیت سے متعلق جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو آگاہ کردیا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا، جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتا دیا، جے یو آئی کی کئی شرائط وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان شرائط سے متعلق اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو باضابطہ آگاہ نہیں کیا، اسد قیصر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔دوسری جانب ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *