Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین اور بھارت کو ایک دوسرے کی کامیابی میں شراکت دار بننا چاہیے، وانگ ای – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین اور بھارت کو ایک دوسرے کی کامیابی میں شراکت دار بننا چاہیے، وانگ ای

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کی کامیابی میں شراکت دار بننا چاہیے، کیونکہ یہی دونوں ممالک کےلیے بہترین راستہ ہے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے 14ویں اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین اور بھارت اپنی ترقی کو تیز کرنے کی مشترکہ ذمے داری رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس مقصد کےلیے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے، نہ کہ مقابلہ بازی میں الجھنا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال چین بھارت تعلقات میں بہتری آئی ہے اور مختلف سطح پر تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ سرحدی تنازعات کو پورے تعلقات پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے، امن و استحکام برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، چین اور بھارت گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن ہونے کے ناطے دنیا میں طاقت کی سیاست اور تسلط پسندی کے خلاف قیادت کرنے کی ذمہ داری رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک مستحکم تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *