Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی۔ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز(سمارٹ امانت گھر) کی سہولت فراہم کر دی ہے۔لاکرز دینے کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت دینا ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو یہاں بحفاظت رکھ کر اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں۔مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت ہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اس سہولت سے زائرین اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں گے۔رمضان المبارک میں لاکرز یا سمارٹ امانت گھر کی سہولت زائرین کو 24 گھنٹے دستیاب ہوگی،امانت گھر میں سامان جمع کرانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *