لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرمیو اسپتال کو ادویات خریداری کیلئےفنڈز جاری کر دیئے گئے ۔وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پر ادویات کی خریداری کیلئے تین سو چالیس ملین روپے کیلئے منتقل کردئیے گئے ۔ میواسپتال میں خالی آسامیاں کی تنخواہ اور الاؤنس کی مد میں موجود فنڈز ادویات خریداری کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاونس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ۔ میواسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے تھے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میو اسپتال کو ادویات خریداری کیلئے فنڈز جاری

Leave a Reply