Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت مل گئی، 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت مل گئی، 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈر میں 15 اپریل درج ہے لیکن ایک کاپی میں 15 مارچ لکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5 مارچ کے عدالتی حکم میں واضح طور پر 15 اپریل درج ہے۔جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کی جانب سے لگائی گئی آرڈر کی کاپی میں فرق ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فیصل جاوید عمرے کے لیے جا رہے ہیں، عدالتی حکم میں واپسی تک ضمانت دی گئی۔جسٹس وقار احمد نے کہا اگر ایسا ہے تو معاملہ واضح ہے، 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہیں۔فیصل جاوید نے دوران سماعت کہا کہ میں عمرے کے لیے جا رہا ہوں اور ایک ہفتے میں واپس آ جاؤں گا۔جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی رہنما کو مخاطب کر کے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب کو آپ پر یقین نہیں، حکومت کو آپ سے اتنی محبت ہے کہ ملک سے باہر نہیں جانے دے رہی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہم نے عدالتی احکامات کی مکمل تعمیل کی ہے، درخواست گزار کو گرفتار نہیں کر رہے۔ جسٹس وقار نے کہا عدالتی احکامات پرعمل ہوا، تبھی تو درخواست گزار عدالت میں موجود ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *