Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نے ناقابلٍ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جنہیں ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سراسر ہراساں کرنے کا ایک حربہ ہے کہ لوگوں کے خلاف مقدمات بناؤ اور ان کو گرفتار کرو، ہم لوگوں میں خوف میں مبتلا کوئی بھی نہیں ہے، ہم لڑ رہے ہیں اور گرفتار بھی ہو جائیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ان کو آئینے میں چہرہ دکھاتے رہیں گے کہ یہ کر کیا رہے ہیں۔صحافی کے پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جی ہم جلسے کرنے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی صرف باتیں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *