Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج ملاقات طے ہو گئی ہے۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔بلاول بھٹو کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اعلیٰ رہنمائوں پر مشتمل وفد بھی ملاقات کے دوران موجود ہو گا۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہو گئی تھی۔گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *