کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے ، پہاڑی علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہو گئے۔اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے بعد پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔دریں اثناءکوہاٹ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس اہل کاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت، ڈی پی او، پولیس افسران و اہل کاروں اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید‘نماز جنازہ ادا

Leave a Reply