Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعفر ایکسپریس حملہ ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعفر ایکسپریس حملہ ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ، پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھا دی گئیں۔واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو دہشتگردوں نے نشانہ بنا کر سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنایا تھا، سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران 150 سے زائد مسافروں کو بازیاب کراتے ہوئے 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *