Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف

غزہ: اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جنہیں نمبروں کے قبرستانوں اور ریفریجریٹروں میں رکھا گیا ہے۔ یہ انکشاف فلسطینی شہداء کی میتوں کی واپسی کے لیے قائم نیشنل کمپین نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی حکام نے جنین میں حالیہ دنوں فائرنگ سے شہید کیے گئے مزید تین فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں، جس کے بعد قابض فورسز کے پاس موجود لاشوں کی مجموعی تعداد 676 ہو گئی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ان شہداء میں 71 فلسطینی قیدی، 60 معصوم بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسرائیل نے ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔انسانی حقوق کے اداروں نے اسرائیلی قبضے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہداء کی میتوں کی واپسی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *