اسلام آباد: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین حملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر جعفر ایکسپریس واقعے کے آپریشن کی تفصیلات پیش کررہے ہیں، آپریشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی بتارہے ہیں۔اس موقع پر آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے واقعے کی مس رپورٹنگ کی ویڈیوز پیش کیں اور کہا کہ ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو بار بار انڈین میڈیا نے چینلز پر دکھایا، کچھ پرانی ویڈیو بھی دکھائیں جس کا فیکٹ چیک کیا گیا۔قبل ازیں سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ بلوچ کے نام پر حملہ کرنے والوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں انہیں بلوچ نہ کہا جائے۔
سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس شروع

Leave a Reply