Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجدالحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی 10 ایام میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کیلئے آنیوالوں کی تعداد دو کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔اتھارٹی کے مطابق اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا جو مقدس مقام پر مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں، 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجدالحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں 350 سعودی نگران چار ہزار صفائی کارکنوں کی نگرانی کر رہے ہیں، زائرین کی سہولت کیلئے مسجد الحرام میں زمزم کے 20 ہزار ڈسپنسر فراہم کیے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *