Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سائفر کیس: عمران خان و شاہ محمود کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سائفر کیس: عمران خان و شاہ محمود کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 جون 2024 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کالعدم قرار دی تھی، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری اور جلد بازی میں چلایا گیا، استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان کے وکلاء کے التواء مانگنے پر سرکاری وکیل تعینات کر دیا گیا، سرکاری وکیل کو تیاری کے لیے محض ایک دن دیا گیا، وکیل کی جرح ان کی ناتجربہ کاری اور وقت کی کمی ظاہر کرتی ہے۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ یہ کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کرنے کی نوعیت کا ہے، عدالت اس کیس کو میرٹ پر سن رہی ہے، جرح کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو بھی استغاثہ کے شواہد کیس ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *