Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعفر ایکسپریس حملہ:سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، بیرسٹر گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعفر ایکسپریس حملہ:سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ اے پی ایس کی طرح بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، سکیورٹی فورسز نے بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی۔ 2 جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو تیسری میٹنگ ہوئی۔ ہم نے حکومت کے آگے 2 مطالبات رکھے تھے۔ حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دے دیے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ حکومت اگر کمیشن بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ اسپیکر صاحب کو معلوم ہے کہ یہ موقع ہماری طرف سے ضائع نہیں ہوا، حکومت نے ضائع کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے 6 مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا۔ ان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس پر بارہا کہہ چکے ہیں کہ یہ کورٹ کے آرڈر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ایسی پارٹی نہیں کہ لوگوں پر قدغنیں لگائے۔ ہماری پارٹی میں جمہوریت ہے، جو شحص جس پوائنٹ پر بات کرنا چاہتا ہے کھل کر کرتا ہے۔ ہم جو فیصلہ کرتے ہیں تو پارٹی میں سب لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ایک بہت بڑے سانحے سے بچایا ہے۔ آرمی اسکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحے سے بچایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *