Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت سندھ کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت سندھ کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی، انجینئرز، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے، کنسلٹنٹس نے سینئر وزیر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں پیش رفت، حائل رکاوٹوں اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اسے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔حکومت سندھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ ستمبر 2025 میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب مئی 2025 تک مکمل کر دیا جائے گا، یعنی یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں یوٹیلیٹی کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے، مگر حکومت سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن، واٹر بورڈ اور کے فور کی وجہ سے اس منصوبے میں کچھ مسائل درپیش ہیں، جنہیں جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ گرین لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے کرایے نہیں بڑھائے جائیں گے، بلکہ سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *