Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت

اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔قائم مقام صدر نے کہاکہ جمہوریہ چیک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانا چاہئے۔قائم مقام صدر مملکت نے معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قائم مقام صدر مملکت نے چیک جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے ویزا کے نظام میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے پاکستان کی حمایت پر جمہوریہ چیک کو سراہا۔سفیر جمہوریہ چیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، کاروبار، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، سفیر نے پاکستان سے چیک ریپبلک کو پاکستانی آم برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم مئی 2025 میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چیک وزیر اعظم کے استقبال کا منتظر ہے۔قائم مقام صدر نے کہا کہ امید ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، چیک سفیر نے جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *