Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کی اپیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کی اپیل

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ وسفاکانہ اور دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ایک بیان میں سلامتی کونسل اراکین کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل اراکین ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔سلامتی کونسل اراکین نے زور دیا کہ ان سنگین دہشت گردی کے واقعات کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔سلامتی کونسل ارکان نے دہرایا کہ کسی بھی مقصد کے تحت کیا جانے والا دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ناقابل قبول اور مجرمانہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *