Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
5 اکتوبر احتجاج کیس: عمرا یوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

5 اکتوبر احتجاج کیس: عمرا یوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمر ایوب کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔مقدمہ میں نامزد ملزمان مشال یوسفزئی،صنم جاوید اور احد خٹک کی ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی، صنم جاوید عدالت پیش ہو گئیں جبکہ مشال یوسفزئی اور احد خٹک پیش نہ ہوئے ، عدالت نے دونوں ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔عدالت نے وکلاء صفائی کو19مارچ کودرخواست ضمانت پر بحث کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 19مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت 2مقدمات درج ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *