Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے نام مانگ لیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے نام مانگ لیے

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیف وہپ طارق فضل چودھری کا پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ ہوا ہے۔کابینہ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے سپیکر نے نام مانگ لیے، پاکستان تحریک انصاف کےچیف وہپ عامر ڈوگر سے کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے نام مانگے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورت جاری ہے ، عامر ڈوگر نے بھی سپیکر اور چیف وہپ کے رابطوں کی تصدیق کردی۔عامر ڈوگر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ سے سپیکر اور چیف وہپ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لئے نام مانگے ہیں، عمران خان سے مشاورت کے بعد ہی کسی اجلاس میں شریک ہوں گے۔دوسری جانب جنید اکبر نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل ارکان نے بانی سے مشاورت کے لئے ملاقات کی اجازت کا مشورہ دے دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *