Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے لیکن خاموش تماشائی نہیں،گورنر پنجاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے لیکن خاموش تماشائی نہیں،گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے، لیکن خاموش تماشائی نہیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ ،ندیم افضل چن، شہزادچیمہ، عبدالقادرگیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرنے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی،پیپلز پارٹی کے کارکن اور سینئر رہنماء کارنر میٹنگز کا انقعاد کریں۔پیپلز پارٹی شہدا کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہے گی،ان کے مسا ئل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گی،میرا گورنر ہاؤس میں مقصد بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنانا ہے۔عید کے بعد پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،پیپلز پارٹی اورمیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھٹرے ہیں،سرحدوں پر ہماری حفاظت کر نے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *