Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم

کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 57 حملہ ہوئے، وہاں تیزی سے بے امنی بڑھ رہی یے، کے پی اس لیے جل رہا ہے کیونکہ ہماری اپنی پالیسی نہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا، رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، چھوٹی صنعتوں کو ترقی دی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *