Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان نے بتایا ماہ میں صرف 4بار بچوں سے بات کرائی گئی: علیمہ خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان نے بتایا ماہ میں صرف 4بار بچوں سے بات کرائی گئی: علیمہ خان

راولپنڈی : ہمشیرہ عمران خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایاپچھلے 6ماہ میں صرف 4بار بچوں سے بات کرائی گئی۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل مینول کے مطابق بشریٰ بی بی کی خاندان سے آدھے گھنٹے کی ملاقات ہونی چاہیے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی آدھے گھنٹے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات کو 45منٹ تک کھینچ لیا، بانی نے بتایا ان کو 6دن سے اخبار نہیں دیا جارہا اور ٹی وی بند ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ میری اجازت کے بغیر پارٹی والے اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پچھلے 6ماہ میں صرف 4بار بچوں سے بات کرائی گئی، کئی ماہ سے بانی کے پرسنل ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا ، یہ انہیں ہر طریقے سے تنگ کررہے ہیں، ہم نے بتایا کہ آپ کے کیسز پرتاخیر ہورہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا یہ جو مرضی کرلیں ملک کی آزادی،ظلم کے خلاف، قانون کی پاسداری کیلئے کھڑا ہوں، اگرسب کچھ کرنے سے ٹوٹ جاؤں گا تو ان کی غلط فہمی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *