Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت نومئی کے آٹھ مقدمات میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت نومئی کے آٹھ مقدمات میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب

لاہور: ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس سمیت نومئی کےآٹھ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے اسپیشل پراسکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔جسٹس سید شہباز علی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت کی دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو تعینات کیا ہے وہ آج پیش نہیں ہوئے۔عدالتی حکم پراسپیشل پراسکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ عدالت پیش ہوئے۔جسٹس شہبازرضوی نے پراسکیوٹر جنرل کومخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیےکہ نومئی کے آٹھ کیسز ہیں آٹھ مختلف سپیشل پراسکیوٹرز تعینات ہیں،یہ ایک تکلیف دہ بات ہےکہ ایک بھی اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوا،بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےکہا کہ میں گزشتہ دو ماہ سےان ضمانتوں کا بہت شدت سے انتظار کر رہا تھا،ہماری درخواست ہے کہ اسپیشل پراسکیوٹرز آج نہیں کل پیش ہو جائیں۔ہماری استدعا ہےکہ اسی ہفتے سپیشل پراسکیوٹرز دلائل کے لیے پیش ہوں،عدالت نے اسپیشل پراسکیوٹرز کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *