Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج

راولپنڈی: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی میں تھانہ صدر حسن ابدال کے 2 مقدمات میں رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں نہیں آئے۔جس پر عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عدم حاضری پر عبوری ضمانت خارج کر دی۔واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور مشال یوسفزئی کے وکیل نے دلائل کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل ملک سے 22 مارچ کو دلائل طلب کر لئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *