Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے ہے: چیف جسٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے ہے۔اعلامیہ کے مطابق عدالتی افسران، انتظامی امور اور کیس لگانے کیلئے کرپشن کی شکایات درج کرائیں،غیر متعلقہ شکایات پر اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔واٹس ایپ اور ویب پورٹل پر صرف سپریم کورٹ سے متعلق کرپشن کی شکایات وصول کی جائیں گی۔واضح رہے سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے متعلقہ کسی بھی کام میں رشوت طلب کرنے پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق شکایات کنندہ وٹس ایپ نمبر 03264442444 پراپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ،سپریم کورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔5ماہ میں 7633 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، 11ہزار 779 مقدمات نمٹائے گئے،نئے ججز کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔جومقدمات سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں،انہیں جلد میرٹ پر نمٹایا جائے گا،مقدمہ مقرر کرنے یا عدالت سے متعلقہ کسی کام پر رشوت طلب کرنے پر اطلاع کریں۔اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *