Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عیدالفطر:پنجاب کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عیدالفطر:پنجاب کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری

لاہور: عید الفطر سے پہلے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری،اے جی پنجاب نےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ایم پی جی کے ذریعے جاری کی گئیں،اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام بغیر کسی تاخیر کے تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے،نئے ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ یاد رہے وفاقی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *