Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف کو دہشتگرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے: زرتاج گل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف کو دہشتگرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے: زرتاج گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں، تحریک انصاف کو دہشتگرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے۔زرتاج گل نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں، وزیراعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، حکومت کسی کام کی نہیں، ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *