Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

اسلام آباد: سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرانے درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکلاء انصرکیانی، شمس کیانی انسداددہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تاحال پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا،جج طاہرعباس سپرا نے کہا آج ہی تفتیشی افسر کو ڈائریکشن دوں گاکہ بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کریں۔بشریٰ بی بی کے خلاف دہشت گردی دفعہ کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *