Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لندن: ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ بند، فلائٹ آپریشن معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لندن: ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ بند، فلائٹ آپریشن معطل

لندن : لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، ہیتھرو ایئرپورٹس آنیوالی فلائٹس کو نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کروایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *