Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں180دن کمی کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں180دن کمی کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ دیتے ہوئے سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔صدرآصف زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اوردہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی قید کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *