Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی

ریاض: سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی ، ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہو گی، نئے اعلان کے مطابق بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ سعودی حکام نے مسافروں کو صحت سے متعلق دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے اس سے قبل جنوری میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کیے گئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *