Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ادویات لسٹ آویزاں کی جائیں، انہوں نے دستیاب میڈیسن لسٹ کیلئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی حکم دے دیا۔سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو کال کر کے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔انہوں نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کیلئے کرسیاں اور بنچ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا بھی کہا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔مریم نواز شریف نے چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی، ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کیلئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے، چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔اس کے علاوہ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی، ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہربنس پورہ میں فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود طبی سہولتوں، ادویات کا سٹاک اور معیار چیک کیا۔ مریم نواز نے مریضوں سے فیلڈ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں بارے بھی دریافت کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *