Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دینے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دینے کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ حکومت، گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 ہزار گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا افتتاح بھی کر دیا۔سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کے لیے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس کا آغاز کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ اور اسکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں۔ رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔انہوں نے کہا کہ 100 فیصد طلبا نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کیے ہیں۔ اور گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباعالمی معیار کی تربیت حاصل کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *