Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خان بلائے گا تو ملنے جائوں گا ، شیر افضل مروت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خان بلائے گا تو ملنے جائوں گا ، شیر افضل مروت

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان بلائیں گے تب ملاقات کیلئے جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟ 26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینی گئیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے۔ تحریکِ انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے تو کسی دن دوسرا عدالت پیش ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *