اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔اپنے پیغام میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ کا وزیرستان میں16خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Leave a Reply