Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس نے عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، احتساب، شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔اجلاس میں اب تک حاصل کیے گئے نمایاں اہداف پر روشنی ڈالی گئی، اجلاس میں ای فائلنگ نظام کے کامیاب عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *