Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان باشندوں کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان باشندوں کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب

اسلام آباد: پاکستان سے افغان باشندوں کے انخلاء کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ کتنی تعداد میں افغان شہری کے پی میں موجود ہیں، تفصیلات بتائی جائیں۔اب تک کتنی تعداد میں خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق اقدامات کی بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔افغان باشندوں کی تعداد اور ان کے تازہ ترین اسٹیٹس سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 31 مارچ سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیرقانونی تصور کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔31 مارچ تک ان افغان باشندوں کو بھی واپس بھیجا جائے گا جن کے پاس افغان سیٹیزن کارڈ ہیں، ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ افغان باشندے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *