Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نےآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اورسوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی کاآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور انہوں نےکہا کہ جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال کاسن کردکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سیدعاصم منیرکیساتھ ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے کہا جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *